• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

ایک بار پھر شہریار منور کی شادی کی افواہیں

شائع November 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ایک بار پھر سوشل میڈیا پر معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی جلد شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں اور ماضی میں بھی ان کی شادی سے متعلق افواہیں پھیل چکی ہیں۔

حال ہی میں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے جلد شہریار منور کی شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداح اداکار کو مبارک باد بھی دیتے دکھائی دیے۔

شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پیجز نے شوبز ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں اور وہ زندگی کے سب سے بڑے ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ شہریار منور اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں پھیلنے کے بعد مداح انہیں سوشل میڈیا پیجز پر مبارک باد دیتے دکھائی دیے۔

اگرچہ شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کہاں ہوں گی اور ان کی شادی کس تاریخ کو ہوگی؟

رواں برس جون اور جولائی میں بھی شہریار منور اور ماہین صدیقی کے درمیان تعلقات اور جلد شادی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر شہریار منور نے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا نام لیے بغیر مبہم انداز میں تصدیق کی تھی کہ وہ جلد نئی زندگی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا تھا کہ انہوں نے والدین کی رضامندی اور خوشی سے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ نئی زندگی کے شروع کرنے کے فیصلے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں ماہین صدیقی کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی واضح انداز میں بتایا تھا کہ وہ کب تک نئی زندگی شروع کریں گے، تاہم پہلے سے ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں دسمبر 2024 تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اب شادی کی افواہیں پھیلنے پر تاحال شہریار منور اور ماہین صدیقی نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025