• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی سے بوہیمیا کی ملاقات کی ویڈیوز وائرل

شائع November 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی سے پاکستانی نژاد امریکی پنجابی ریپر و گلوکار بوہیمیا کی لندن میں ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں پنجابی گلوکار کو لیجنڈ گلوکار کے پاؤں چھوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں گلوکاروں کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بوہیمیا کو عقیدت میں لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پاؤں بھی چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جہاں بوہیمیا اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو بھی اپنے مقبول گانے گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بوہیمیا بتاتے نظر آتے ہیں کہ ان کا بچپن خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں گزرا، جہاں انہوں نے بچپن میں شاعری بھی لکھی۔

بوہیمیا کا بتانا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ریپر بنیں گے، البتہ انہیں گلوکاری اور موسیقی سے شگف رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں آکر وہ ریپر بنے اور پھر انہوں نے ریپر گلوکاری میں پنجابی فوک میوزک کا تڑکا لگانا شروع کیا، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

دونوں گلوکاروں کی ملاقات کے دوران عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی اپنے چند مقبول گیتوں کو گنگنایا، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا۔

خیال رہے کہ بوہیمیا کو منفرد پنجابی گانوں کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے، ان کی پیدائش 1979 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مسیحی پنجابی خاندان میں ہوئی جو کہ جلد ہی پشاور منتقل ہوا۔

پشاور میں ابتدائی تعلیم اور بچپن گزارنے کے بعد بوہیمیا کا خاندان امریکا منتقل ہوا، جہاں بوہیمیا کا رجحان موسیقی اور گلوکاری کی جانب بڑھا اور وہ جنوبی ایشیا سمیت امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ کے مقبول پنجابی ریپر بنے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025