• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

’چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیک تمنائیں‘، چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی محسن نقوی سے ملاقات

شائع November 17, 2024
— فوٹو: عبدالغفار
— فوٹو: عبدالغفار

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ساتھ ملاقات میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں محسن نقوی اور پی سی بی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین ای سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا، مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہماری نیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے، اسٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں، مہمان ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

چئیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورہ کے دوران شاندار مہمانداری پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024