• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید رہنماؤں سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی

شائع November 16, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید پارٹی رہنماؤں سے مشورہ کریں۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی وکلا سے گفتگو کی فوٹیج سامنے آگئی۔

شاہ محمود قریشی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شیخ وقاص اکرم سے گزارش ہے کہ ہم ڈیڑھ سال سے جیل کے اندر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سے بھی کوئی ان پٹ لے کہ ہمارا نقطہ نظر کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی باہر کی لیڈرشپ ہم سے کوئی ان پٹ لے، تو ہو سکتا ہےکوئی بہتر چیز ان کو پیش کر سکیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، قائدین سے گزارش ہے کہ جن سیاسی جماعتوں سے مختلف امور پر ہم اہنگی ہے، ان سے بات چیت کریں۔

مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں سے ایک ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ یک زبان ہوکر ایک خودمختار پاکستان آئین اور بچوں کے مستقبل کے لیے یکجاں ہو سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جمہوریت میں اس ملک کی بقا ہونی ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے ہے یہ لازم اور ملزوم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024