• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز جعلی ہیں، متھیرا

شائع November 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز ان کی نہیں بلکہ جعلی ہیں، جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری اور اپنی ٹوئٹ میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نامناسب ویڈیوز ان کی کردار کشی کرنے کے لیے بنائی گئیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔

متھیرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی فحش، بولڈ اور نامناسب ویڈیوز نہیں بنائیں اور وہ اس بات پر شدید صدمے اور دکھ کا شکار ہیں کہ لوگوں نے ان کی جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں بدنام کیا۔

انہوں نے جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کو اپیل کی کہ وہ انہیں بدنام کرنے کے لیے ایسی ویڈیوز نہ پھیلائیں۔

متھیرا نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں خبردار بھی کیا، جنہوں ںے ان کی ویڈیوز پھیلائیں۔

ماڈل و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جنہوں نے ان کی جعلی ویڈیوز پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی، وہ قانونی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے متھیرا کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماڈل و اداکارہ کو نامناسب گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پھیلنے والی مبینہ جعلی ویڈیوز کچھ عرصہ پرانی محسوس ہوتی ہیں اور اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کرکے اے آئی کی مدد سے ان کی جعلی ویڈیوز بنائی گئیں۔

متھیرا سے قبل حال ہی میں نوجوان ٹک ٹاکر امشا رحمٰن کی بھی نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جب کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کی بھی فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025