• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

آصف زرداری پر سنگین الزامات کے کیس میں شیخ رشید بری

شائع November 15, 2024
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری پر سنگین الزامات لگانے کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی جانب سے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو قتل کروانے کے الزام پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکلا سردار مصروف خان اور سردار شہباز رضا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید احمد کو مقدمے سے بری کردیا۔

پس منظر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024