• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع November 13, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، خیبر، سوات، دیرلوئر، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024