• KHI: Asr 4:37pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:33pm
  • ISB: Asr 3:56pm Maghrib 5:34pm
  • KHI: Asr 4:37pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:33pm
  • ISB: Asr 3:56pm Maghrib 5:34pm

براہ راست شو میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران مشی خان گر گئیں

شائع November 11, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان کی جانب سے اپنے براہ راست لائیو شو کے اختتام پر مہمانوں اور ٹیم کے ہمراہ سیلفی لینے کے دوران کرسی سے گر جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مشی خان کی سیلفی لینے کے دوران کرسی سے گرنے کی ویڈیو ’کے ٹو‘ ٹی وی چینل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جہاں سے دوسرے شوبز میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں مشی خان کو اپنے فون سے مہمانوں اور ٹیم کے ارکان کے ہمراہ شو کے اختتام پر سیلفی لینے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس دوران وہ کرسی سے گر پڑتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مشی خان شو کے اختتام پر ٹیم کے ارکان سے پوچھتی ہیں کہ ہمارے پاس کتنا ٹائم بچ گیا ہے؟ جس کے بعد وہ اپنا فون نکال کر سیلفی نکالنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں اور کرسی سے نیچے گرجاتی ہیں۔

مشی خان کرسی سے گرنے پر جہاں ہنس پڑتی ہیں، وہیں وہ شرمندہ بھی ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے لائیو شو کے اختتام پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کرسی سے گرجانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور زیادہ تر لوگوں نے لکھا کہ انہوں نے گرنے کا ڈراما کیا۔

مشی خان کے گرنے پر جہاں صارفین نے ان کے گرنے کو اداکاری قرار دیا، وہیں زیادہ تر افراد نے ان کی خیریت کے لیے بھی دعائیں کیں اور لکھا کہ امید ہے کہ اداکارہ کو زیادہ چوٹ نہیں لگی ہوگی۔

مشی خان اپنے ہی شو ’سحر‘ کے اختتام پر سیلفی لیتے ہوئے کرسی سے گریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جنوری 2025
کارٹون : 27 جنوری 2025