• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جوبائیڈن کی نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد، وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت

شائع November 7, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور انہیں ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آنےکی دعوت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اقتدار کی منتقلی کویقینی بنانے کا عہد کیا اور نو منتخب صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ امیدوار و نائب صدر کاملا ہیرس سے ملاقات کی اور ملک کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے 4 سال قبل وائٹ ہاؤس سے نکالے جانے والے شخص کو اوول آفس میں ملاقات کے لیے بلایا ہے تاکہ انہیں آفس کی چاپیاں دوبارہ دینے کی تیاری کی جاسکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے اقدام کو سراہا ہے اور وہ جلد ہونے والی اس ملاقات کے منتظر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بائیڈن کے چیف آف اسٹاف نے صدارتی منتقلی کو منظم طریقے سے شروع کرنے کے لیے ٹرمپ کی ٹیم پر ضروری وفاقی معاہدوں پر دستخط کرنے پر زور دیا۔

شکست تسلیم کرتی ہوں، کاملا ہیرس

امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ان انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے شکست تسلیم کرلی ہے لیکن یہ لڑائی جاری رہے گی اور میں آپ سب کی شگرگزار ہوں لیکن اس انتخابات کا نتیجہ وہ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے اور جس کے لیے ہم نے یہ لڑائی لڑی، تاہم امریکا کے وعدوں کی روشنی ہمیشہ روشن رہے گی۔

دوسری جانب کاملا ہیرس نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے مبارک باد دی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کاملا ہیرس کے قریبی معاونین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دورانِ گفتگو کاملا ہیرس نے اقتدار کی پرامن منتقلی اور تمام امریکیوں کا صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کو ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں 295 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ملک کے 47ویں صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں، وہ پہلی بار 2016 میں انتخابات جیتے تھے تاہم 2020 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے انہیں شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024