• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد 11 نومبر کو پاکستان آئے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا۔

مہمان وفد قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا، اس دوران ایونٹ کےشیڈول کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

مہمان وفد اپنے دورہ پاکستان میں ہوٹلز سمیت دیگر مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، تاہم اس سے حوالے سے باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024