• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

’اے اسٹار از بارن‘: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ’ابھرتا ستارہ‘ قرار دے دیا

شائع November 6, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فتح کی پہلی تقریر میں کاروباری شخص ایلون مسک کو نہ صرف ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا بلکہ انہیں اپنی پارٹی کا اثاثہ بھی قرار دیا۔

امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد ریاست فلوریڈا میں اپنی فتح کی تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سونے کے دل کا مالک اور خالص شخص قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں جہاں کئی نئے دعوے اور وعدے کیے، انہوں نے حیران کن طور پر ایلون مسک کا بھی اپنی تقریر میں ذکر کرکے سب کو حیران کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابی مہم کے دوران مبہم انداز میں یہ عندیہ دے چکے تھے کہ اگر وہ امریکی صدر منتخب ہوئے تو ایلون مسک کو اہم عہدے پر تعینات کریں گے۔

اب ان کی جانب سے فتح کی پہلی تقریر میں ایلون مسک کا ذکر کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کابینہ میں شامل کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کو ’ہیرا‘ اور ’ابھرتا ہوا ستارہ‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ بہترین شخصیت کے مالک ہیں، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک پر مختصر بات کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو بتایا کہ ’اے اسٹار از بارن‘ یعنی ایک ابھرتا ہوا ستارہ پیدا ہو چکا ہے۔

انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ ایلون مسک نے ان کے لیے متعدد اہم ریاستوں میں انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا، وہ ان کے لیے انتخابی مہم موجود تھے۔

علاوہ ازیں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دی، علاوہ ازیں وہ ان کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران روابط میں بھی رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد ایلون مسک اور منتخب امریکی صدر جیت کا جشن ایک ساتھ منائیں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے 277 الیکٹورل ووٹ ملے جب کہ کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں، وہ پہلی بار 2016 میں انتخابات جیتے تھے لیکن 2020 میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024