• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am

ریما خان نے بھی امریکا میں ووٹ کاسٹ کیا

شائع November 6, 2024
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی فلموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے بھی امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ الیکشن بوتھ کے باہر کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اداکارہ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں۔

ریما خان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز اور تصاویر پولنگ اسٹیشن کے اندر بنائی گئی تھیں، جن میں اداکارہ کو بیلٹ پیپر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں اداکارہ کو بیلٹ پیپر پر اپنے من پسند نمائندے کے نشان پر پین سے ٹک کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا، تاہم ان کی پوسٹ پر زیادہ تر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ نے اس امیدوار کو ووٹ دیا جو کہ انتخاب جیت جائے گا۔

امریکا میں 47ویں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان مقابلہ تھا اور ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 270 الیکٹورل کالج کے ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر بنے ہیں، اس سے قبل وہ 2016 کے انتخابات میں بھی صدر بنے تھے، تاہم 2020 میں وہ جوبائیڈن کے ہاتھوں ہار گئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024