• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

امریکا میں صدارتی الیکشن میں کون ووٹ ڈال سکتا ہے؟

شائع November 5, 2024
— فوٹو: وائس آف امریکا
— فوٹو: وائس آف امریکا

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہری کے علاوہ عمر کم از کم 18 سال اور رہائشی شرائط پر پورا اترنا بھی ضروری ہے، تاہم یہ معیارات مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ووٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریاست میں ایک مخصوص تاریخ سے پہلے رجسٹرڈ ہوں، اسی طرح متعدد ریاستوں میں مجرموں اور ذہنی بیمار افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

اسی طرح عام طور پر امریکا سے باہر رہنے والے امریکی ’ایبسنٹ بیلٹ‘ یعنی غیر حاضر ہوتے ہونے کی صورت میں مہیا کی گئی سہولت کی تحت ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم صدارتی انتخاب کے لیے ایسے افراد جو امریکا کے پورٹو ریکو، یو ایس ورجن آئی لینڈز، گوام، شمالی مریاناس جزیرے اور امریکی سموا کے علاقوں میں رہتے ہیں ان کے ووٹ ڈالنے پر ممانعت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025