• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

بابراعظم کا اعزاز، سابق کپتان کا بلا تاریخی گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا

شائع November 1, 2024
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم — فوٹو: اے ایف پی
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جارہے ہیں اور سابق کپتان کا بلا آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاریخی ایم سی جی کے حکام نے بابر اعظم سے لانگ روم کے لیے اپنا بیٹ عطیہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد بابر اعظم نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا۔

ایم سی جی لانگ روم میں لیجنڈ بلے باز ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے مختصر دورے پر میلبرن میں موجود ہے جہاں وہ 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی، 4 نومبر کو پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ میلبرن میں کھیلے گی جس کے بعد بقیہ 2 میچز ایڈیلیڈ اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024