• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، امریکا

شائع October 31, 2024
— فوٹو: امریکی محکمہ خارجہ
— فوٹو: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے خلاف قانونی کارروائی کو پاکستانی عدالتوں کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا کا کردار نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال پوچھا ’پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوگئے تو عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ لو نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے برطرف کرنے میں کردار ادا کیا‘؟

میتھیو ملر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار اس کی تردید کرچکا ہوں اور ایک بار پھر کہوں گا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے اور عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی بھی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے اور انہوں نے ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے برطرف کرنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024