• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

شائع October 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ دورہ آسٹریلیا اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے ملاقات بھی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہےکہ 2 اکتوبر قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کے لیے ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کپتانی سے ہٹ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور بحیثت کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024