• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مشی خان کا مناہل ملک پر شہرت کی خاطر اپنی ہی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کا الزام

شائع October 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خود ہی اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد کردیا۔

مشی خان نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں مناہل ملک کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بے شرم بھی کہا اور دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کی ہوں گی۔

مشی خان کے مطابق انہوں نے ایکس پر مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کا ٹرینڈ دیکھا تو انہیں افسوس ہوا اور بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاکر کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں وہ اپنی ہی قابل اعتراض ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی دکھائی دیں۔

مشی خان نے کہا کہ مناہل ملک ایک ویڈیو میں خود ہی ایک لڑکے کے چھوڑجانے پر انہیں دھمکی دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز لیک کردیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا پہلے وہ خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی ہیں اور بعد ازاں جب ویڈیوز لیک ہوجاتی ہیں تو وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وائرل ویڈیوز جعلی ہیں، انہیں ڈیپ فیک کے ذریعے بنایا گیا۔

مشی خان نے سوال کیا کہ کوئی دوسرا بندہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ڈیپ فیک کے ذریعے دوسرے کی ویڈیوز کیوں بنائے گا؟ اور یہ کہ ٹک ٹاکر خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی بھی دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے ٹک ٹاکر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لڑکا انہیں چھوڑ کے جا رہا ہے تو انہیں جانے دو، اپنی ویڈیوز خود لیک کرکے اپنی اور اپنے ماں باپ کی عزت مٹی میں کیوں ملا رہی ہیں؟

مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ مناہل ملک بھارتی فلم ’ہیروئن‘ سے متاثر لگتی ہیں جو کہ فلم کے اختتام پر اپنی فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ہی نامناسب ویڈیوز وائرل کر دیتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مناہل ملک نے شہرت او توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی ویڈیوز خود لیک کیں اور اب وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ جعلی ہیں۔

مشی خان نے مناہل ملک کو تجویز دی کہ وہ شہرت کے پیچھے بھاگنا بند کردیں، ایسی حرکتیں نہ کریں اور جانے والوں کو روکنے کی کوشش میں اپنی ہی قابل اعتراض ویڈیوز لیک کرکے اپنی عزت کو مٹی میں نہ ملائیں۔

اس سے قبل مناہل ملک نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ وائرل ہونے والی قابل اعتراض ویڈیو جعلی ہیں، جنہیں ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی فحش ویڈیوز لیک ہونے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروادی اور وہ ویڈیوز لیک کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے ساتھ دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے پر وہ اور ان کے اہل خانہ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن قبل ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مناہل ملک کا نام ٹرینڈ پر آگیا تھا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی متعدد قابل اعتراض ویڈیوز کو شیئر کیا گیا تھا۔

وائرل ہونے والی مبینہ جعلی نامناسب ویڈیوز میں مناحل ملک کو ایک لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا تھا جب کہ بعض ویڈیوز میں ٹک ٹاکر اور ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے بھی دکھائی دیے، جن میں دونوں ایک دوسرے کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے نظر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024