• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm

ساجد اور نعمان کی کارکردگی نے بہت سے چہرے بے نقاب کردیے، محمد حفیظ

شائع October 26, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی کی کارکردگی نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کی جیت کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس ’ متعدد ٹوئٹ کیں، جس میں انہوں نے قومی ٹیم کو فتح کی مبارکباد بھی دی۔

اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا ’ساجد خان اور نعمان علی کی متاثر کن کارکردگی نے پاکستان کو ہوم سیریز میں 3 سال بعد کامیابی دلائی‘۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں کی کارکردگی نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے لکھا ’قومی ٹیم کی جیت کا کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے بڑے فیصلے کیے اور ان کی ذمہ داری لی‘۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ساجد خان، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام اور شان مسعود سب ڈومیسٹک لیول نمبر ون پرفارمر ہیں۔

’پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3 سال سے زائد عرصے بعد ہوم سیریز جیتنے پر مبارک ہو‘، شاباش!ً

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ کے خلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتی جب کہ قومی ٹیم کو ساڑھے 3 سال بعد ہوم سیریز میں کامیابی ملی، پاکستان نے آخری ہوم سیریز 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024