• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کام کی پیش کش کرنے والے بھارتیوں کو علم ہی نہیں تھا میں پاکستانی ہوں، علی رضا

شائع October 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت کے معروف پروڈکشن ہاؤس نے کام کی پیش کش کی لیکن انہیں علم نہیں تھا کہ میں پاکستانی ہوں۔

علی رضا نے حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کے معروف فلم پروڈکشن ہاؤس ’ییش راج فلمز‘ کی ٹیم نے کام کی پیش کش کی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی پروڈکشن کمپنی کی ٹیم نے ان سے پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ انہیں ایک فیچر فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، پھر انہوں نے ان سے رابطہ نمبر مانگا اور ان سے بات کی۔

علی رضا کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور کے ایک سین کا کلپ بھیجا گیا اور ان سے وہی سین اپنے انداز میں شوٹ کرکے بھیجنے کا کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے منظر شوٹ کرکے بھیجا تو انہیں منتخب کرلیا گیا اور ان سے باقی معاملات بھی طے پا گئے۔

ان کے مطابق معاملات طے پاجانے کے بعد پروڈکشن ہاؤس نے ان سے پوچھا کہ وہ ان کے لیے کولکتہ سے کہاں کا ٹکٹ بھجوائیں، جس پر انہوں نے لاہور کا نام لیا۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے لاہور کا نام بتانے پر پروڈکشن ہاؤس والے پریشان ہوگئے اور ان سے استفسار کیا کہ انہوں نے پہلے اس بات کا ذکر کیوں نہیں کیا کہ وہ پاکستان سے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے انہیں جواب دیا کہ انہوں نے رابطہ نمبر دیا جو کہ پاکستانی تھا اور انہوں نے یہی سمجھا کہ پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔

علی رضا کے مطابق ان کے پاکستانی ہونے کے انکشاف کے بعد انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا اور انہیں بھی بھارتی فلم میں کام نہ کرنے پر افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ییش راج فلمز کی پروڈکشن میں کام کرنا ان کے لیے اچھا ہوتا لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کبھی انہیں بھارت سے کام کی پیش کش ہوگی اور وہ بولی وڈ میں جاکر جوہر دکھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024