• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:20pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:44pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:20pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:44pm

حمل سے متعلق گمراہ کن تصویر شیئر کرنے پر صحیفہ جبار کو تنقید کا سامنا

شائع October 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کو ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ حمل سے متعلق گمراہ کن تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

صحیفہ جبار نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی تھی۔

اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر میں کوئی کیپشن نہیں لکھا تھا، تاہم ان کے ’بے بی بمپ‘ کو دیکھتے ہوئے ہر کسی نے سمجھا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

اداکارہ کو ’بے بی بمپ‘ میں دیکھ کر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش پر انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں واضح کیا کہ انہوں نے جو تصویر شیئر کی، وہ حقیقی نہیں تھی بلکہ وہ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر تھی۔

اداکارہ نے وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر ہر کسی نے انہیں مبارک باد پیش کی، جس پر انہیں خوشی کے ساتھ حیرانگی بھی ہوئی۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ انہیں ساتھی فنکاروں، رشتے داروں، دوستوں اور مداحوں کے پیغامات آ رہے ہیں، جس پر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ ہنسی بھی آ رہی ہے۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں کے مبارک باد کے پیغامات مزاحیہ ہیں اور وہ انہیں پڑھ کر محظوظ ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یقینی طور پر ان کے حاملہ ہونے کی خبریں اور تصاویر دیکھ کر ان کے شوہر سب سے زیادہ پریشان ہوئے ہوں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں صحیفہ جبار کو ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ابھی وہ ’بے بی بمپ‘ کو ختم نہیں کریں گی، شوٹنگ مکمل کروانے کے بعد اسے ہٹادیں گی۔

صحیفہ جبار کی جانب سے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ گمراہ کن تصویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کو گمراہ کن تصویر شیئر کرتے وقت وضاحتی کیپشن بھی دینا چاہئیے تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 اکتوبر 2024
کارٹون : 24 اکتوبر 2024