• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم

شائع October 23, 2024
انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کھلے دل سے فلسطینی طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جتنا میرا گھر ہے اتنا ہی آپ کا ہے، ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیل مسلسل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، فلسطین میں ہر شہر اور گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آرہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اسرائیل نے ظلم اور سفاکانہ جارحیت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں 145 فلسطینی طلبہ کی موجودگی شروعات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلبہ کو سرکاری خرچ پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، فلسطین سے مزید طلبہ کو پاکستان لانے اور تعلیم کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024