• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

کورم پورا نہ ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی

شائع October 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزرا کی سینیٹ میں عدم موجودگی کے باعث اسے 20 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا کہ کوئی وفاقی وزیر سوالات کے جوابات دینے کے لیے نہیں موجود ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نوٹس لے کہ کوئی وزیر ابھی تک ایوان میں کیوں نہیں پہنچا۔

اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر بھی وزرا ایوان میں نہ آئے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 2 وزرا سے رابطہ ہوا وہ آ رہے ہیں، اسی دوران بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی مینگل) کے سینیٹر قاسم رونجھو بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر احمد خان نے ہاؤس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعے کی صبح 10 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے آج کے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا تھا، اجلاس میں وزیر آبی توانائی کو انڈس واٹر ٹریٹی پر دوبارہ بات چیت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل تھا جب کہ صدارتی خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈا کا حصہ تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024