• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

اک بار شوق میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرلی، اب نہیں کروں گی، شیزل شوکت

شائع October 22, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے کہا ہے کہ انہوں نے دو سال قبل شوق میں پہلی بار آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرلی تھی لیکن اب وہ دوبارہ گانے میں ڈانس نہیں کریں گی۔

شیزل شوکت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کافی عرصہ قبل ہی انسٹاگرام پوسٹس میں کمنٹس کے آپشن کو بند کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس کی وجہ سے انہوں نے تبصروں کے سیکشن کو بند کیا، لوگ انتہائی فضول باتیں لکھتے تھے۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں شیزل شوکت نے ایک بار پھر محبت ہوجانے کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں جس طرح کے شخص کی تلاش تھی، ویسا ہی شخص انہیں مل چکا۔

انہوں نے اپنے محبوب کے حوالے سے مزید کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں، ان کی عزت کرتے ہیں اور سب کو پیار دینے والے شخص ہیں۔

شیزل شوکت نے پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شوبز میں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کیا، ساتھی اداکاروں نے ان کے ساتھ تعاون کیا اور ان کی مدد کی، البتہ ان کی اردو خراب تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں ایک مداح نے انہیں انسٹاگرام میسیج میں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے بدلے تحفے میں انہیں مہنگی گاڑی ’رینج روور‘ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیش کش کرنے والے مداح کو جواب دیا کہ وہ ان کے گھر کے باہر دو رینج روور کھڑی کروا سکتی ہیں۔

شیزل شوکت کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پیغامات لڑکیوں کو ملتے رہتے ہیں اور لڑکوں کی سوچ ہی ایسی ہوتی ہے کہ لڑکیوں کو پیش کش کرتے رہو۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیزل شوکت نے بتایا کہ انہوں نے 2022 کی ایکشن فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں شوق میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس کی تھی لیکن اب دوبارہ وہ ایسا نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی ڈانس کرنے کا بہت شوق ہے اور وہ اچھی ڈانسر بھی ہیں لیکن اب ان کا دوبارہ آئٹم سانگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

شیزل شوکت نے کہا کہ انہوں نے اپنے آئٹم سانگ کی کوئی تشہیر نہیں کی تھی، ان کا شوق تھا جو پورا ہوا، اب وہ دوبارہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

خیال رہے کہ شیزل شوکت نے صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں ’تیرے عشق‘ نامی آئٹم سانگ میں بولڈ پرفارمنس کی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024