• KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm
  • ISB: Asr 3:47pm Maghrib 5:26pm
  • KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm
  • ISB: Asr 3:47pm Maghrib 5:26pm

کرینہ، دپیکا اور انوشکا مہنگی اداکارائیں تھیں،اس لیے ماہرہ خان کو کاسٹ کیا، رئیس کے ہدایت کار کا انکشاف

شائع October 21, 2024
— پرومو فوٹ
— پرومو فوٹ

بولی وڈ کی مقبول فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا۔

راہول ڈھولکیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے معاملے کر کھل کر بات کی۔

ہدایت کار نے بتایا کہ فلم میں ’آسیہ‘ کا کردار 1980 کی مسلمان لڑکی کا تھا، جس کے لیے لازمی تھا کہ ایسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے، جس کی ہندی اچھی ہو اور اگر اردو میں بھی بات کرلے تو اچھا ہوگا۔

ان کے مطابق اسی طرح کردار کے لیے یہ بھی لازم تھا کہ اداکارہ کم سے کم 30 سال کی عمر کی ہو اگر تھوڑی سے بڑی عمر کی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایسے کردار کے لیے بھارت کی صرف چند اداکارائیں ہی بہتر تھیں، جن میں کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما جیسی اداکارائیں شامل تھیں۔

فلم ساز نے کہا کہ انہوں نے تینوں اداکارائوں کے علاوہ کترینہ کیف اور سونم کپور کے حوالے سے بھی سوچا لیکن بات نہ بنی اور پھر ماہرہ خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔

راہول ڈھولکیا نے ’رئیس‘ میں کرینہ کپور، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ نہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ تینوں اداکارائیں بڑی اور مہنگی تھیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ’رئیس‘ میں ہیروئن کا کردار چھوٹا بھی تھا جو کہ کرینہ، دپیکا اور انوشکا کے لیے بہتر نہیں تھا۔

ان کے مطابق تینوں اداکاراؤں کے علاوہ انہوں نے سونم کپور اور کترینہ کیف کو بھی کاسٹ کرنے سے متعلق سوچا لیکن بات نہ بنی۔

راہول ڈھولکیا کا کہنا تھا کہ ان ہی دنوں ماہرہ خان بھارت میں ایک پروموشن کے لیے آئی ہوئی تھیں اور کسی دوست کے معرفت انہوں نے ان کا آڈیشن کیا جو بعد ازاں پروڈکشن کو بھجواکر انہوں نے یہی کہا کہ انہوں نے اپنی ”آسیہ“ تلاش کرلی۔

فلم ساز نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی والدہ نے ماہرہ خان کے ڈرامے دیکھ رہے تھے، انہوں نے بھی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تجویز دی۔

ان کے مطابق ان کی اور گوری خان کی والدہ نے کہا کہ اچھی لڑکی ہے، انہیں کاسٹ کیا جائے، جس کے بعد ماہرہ خان کا آڈیشن کرکے انہیں کاسٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ”رئیس“ کو 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ماہرہ خان نے ”آسیہ“ نامی کردار ادا کیا تھا جو کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ ہوتی ہیں۔

”رئیس“ ماہرہ خان کی پہلی اور اب تک کی واحد بولی وڈ فلم تھی، جسے دونوں ممالک میں پسند بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 اکتوبر 2024
کارٹون : 21 اکتوبر 2024