• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی نے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر کر دی

شائع October 21, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔

متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو 23 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال اس شرط پر واپس لی تھی کہ بانی چیئرمین طبی معائنہ کرایا جائے گا تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کے ذاتی معالج کو جیل میں رسائی نہیں دی گئی تھی اور 2 سرکاری ڈاکٹرز نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کرکے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ْ

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024