• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

آئینی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی، سینیٹر عرفان صدیقی

شائع October 17, 2024
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینےکے لیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں، جبکہ حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ کے دوران یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر اسی سے نوے فیصدکام ہوگیا، کل ان شااللہ ترامیم سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی۔

دوسری جانب مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومتی کوششوں میں تیزی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سمیت اتحادی سینیٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان سے ڈان نیوز نے سوال کیا کہ آئینی بینچ بنوا رہے ہیں یا آئینی عدالت؟ ایمل ولی نے تصدیق کی کہ آئینی بینچ پر اتفاق ہوا ہے، لیکن ان کی رائے ابھی بھی آئینی عدالت ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، 16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024