• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

قومی ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا ووٹنگ کا اختیار ختم

شائع October 17, 2024
فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے کپتان، کوچ اور نان ووٹنگ ممبرز کو نکال دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قومی سلیکشن کمیٹی پانچ ممبران تک محدود کردی گئی اور کپتان اور ہیڈ کوچ کا سلیکشن میں ووٹنگ کا اختیار ختم کردیا گیا۔

نئی سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اظہرعلی، اسد شفیق اور حسن چیمہ اب با اختیار سلیکٹرز بن گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے انتخاب میں ہیڈ کوچ اور کپتان سے صرف مشاورت کی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت چار نئے ارکان کو شامل کر لیا تھا۔

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں سابق کپتان اظہر علی کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر عاقب جاوید، عالمی شہرت یافتہ سابق امپائر علیم ڈار اور حسن چیمپ کو شامل کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024