• KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:48am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:48am Sunrise 6:10am

کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

شائع October 10, 2024
قومی ویٹ لفٹر نے ایونٹ میں 120 کلو گرام سے زائد کی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا— فوٹو: انسٹاگرام
قومی ویٹ لفٹر نے ایونٹ میں 120 کلو گرام سے زائد کی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار بین الاقوامی ڈیبیو کرتے ہوئے 370 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نے جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے پہلے پاور لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ کے طور پر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا۔

نوح دستگیر بٹ نے پاورلفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کراسکواٹ ایونٹ اور بینچ پریس ایونٹ میں210 کلوگرام وزن اٹھا کرطلائی تمغے حاصل کیے۔

نوح دستگیر بٹ اوورآل میں بھی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے، جبکہ ڈیڈلفٹ میں قومی ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، قومی ویٹ لفٹر نے ایونٹ میں 120 کلو گرام سے زائد کی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ اد کرتے ہوئے لکھا ’میں نے کامن ویلتھ کلاسک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ 2024 میں گولڈ میڈل جیتا ہے، اگر آپ مجھے روک سکتے ہیں تو روکیں، لیکن بٹ نہیں رکنے والا۔‘

نوح دستگیر بٹ کو بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں دو اضافی گولڈ میڈل جیتنے اور 120 کلو گرام سے زائد کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر چیمپیئن شپ ٹائٹل جیتنے کےلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 اکتوبر 2024
کارٹون : 10 اکتوبر 2024