• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی

شائع October 8, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہوگی اور روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیمیں ٹورنامٹ میں حصہ لیں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور ٹورنا منٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، میچز لاہور ،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے جولائی 2008 کے بعد سے دونوں ملکوں کے کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی۔

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ دورہ منسوخ یا ملتوی کریں گے اور ہم پراعتماد ہیں کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں اور شیڈول کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیمز میں تمام کام میچز سے قبل کر لیا جائے گا، اور کوئی کام رہ گیا تو وہ ٹورنامنٹ کے بعد مکمل کرلیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہاکہ فروری مارچ تک اسٹیڈیمز میچز کی میزبانی کے لیے یقینی طور پر پہلے سے بہت بہتر صورت میں آجائیں گے۔

بابر اعظم کے ون ڈے کی قیادت سے حالیہ استعفے اور ان کے بہترین متبادل سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو اس حوالےسے پورا وقت لے کر طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نےانہیں کہا ہے کہ کپتان کی پوزیشن اہم ہے اس لیے پوری توجہ اور غور و خوض کے بعد فیصلہ کریں۔

چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ کہ انہوں نے کپتان اور ہیڈ کوچ سمیت سلیکشن کمیٹی سے رائے طلب کی ہے کہ آیا قومی ٹیموں میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے یہ وقت درست ہے؟ جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان ٹیم کے موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024