• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

پنجاب: میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

شائع October 7, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے ضلع میانوالی مکڑوال کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024