• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان

شائع October 6, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میچ سے قبل ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے بھی ہفتہ کے روز میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان اولی پوپ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اس لیے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024