• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

غزہ میں یتیم خانے اور اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے، 65 فلسطینی شہید

شائع October 3, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

اسرائیل فورسز نے رات گئے خان یونس کے متعدد علاقوں اور غزہ میں یتیم خانے، اسکول میں پناہ لینے والے بے گھر افراد پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کے علاوہ غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقوں میں بھی پیش قدمی کی جہاں اسرائیلی ٹینک دیکھے گئے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی اور وسطی خان یونس کے متعدد علاقوں پر حملے کیے جس سے کم از کم 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ شہر میں دو فضائی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید ہوئے، طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے اسکول پر ایک اسرائیلی حملے میں 17 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوسرا حملہ الامل آرفن سوسائٹی پر ہوا، جس میں بے گھر افراد بھی رہتے ہیں، اس حملے میں 5 افراد شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک سال مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری ہیں اور اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں اب تک 41 ہزار 689 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ سے لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں 8 فوجی مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024