• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

شائع September 28, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف الیکشن کمشنر کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر جواب جمع کروائیں جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی اور تفصیلی فیصلہ آچکا ہے تاہم مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مفروضوں پر مبنی قرار دیتےہوئے 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کر دیا اور فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024