• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی آمد کا خدشہ، راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

شائع September 27, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے اس لیے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ 28 ستمبر بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے جس کے این او سی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024