• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

فلسطینی صحافی بيسان عودہ نے ہارڈ نیوز فیچر اسٹوری ایوارڈ جیت لیا

شائع September 26, 2024
— فوٹو:ڈان امیجز
— فوٹو:ڈان امیجز

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی صحافی بيسان عودہ کی غزہ میں ابتر صورتحال سے متعلق شائع ہونے والی اے جے پلس اسٹوری نے نیوز ایمیز میں شاندار ہارڈ نیوز فیچر اسٹوری کا ایوارڈجیت لیا۔

رواں سال اگست میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے خلاف کھڑی ایک غیر منافع بخش تنظیم کریٹیو کمیونٹی فار پیس (سی سی پی) کی جانب سےاس اسٹوری کی نامزدگی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ صحافی بيسان عودة کے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) سے تعلقات رہے، جسے امریکا اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے، تاہم نیوز ایمیز کی جانب سے بيسان عودہ کی نامزدگی کا دفاع کیا گیا۔

نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز کے زیر اہتمام 45 ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومینٹری ایمیز کا انعقاد گزشتہ روز نیو یارک سٹی میں کیا گیا۔

نیوز اینڈ ڈاکیومینٹری ایمیز کے پہلے دن نیوز اسٹوریز کو اعزازات سے نوازا گیا جبکہ دوسرے دن ڈاکیومینٹریز پیش کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں غزہ سے تعلق رکھنے والی بيسان عودہ ہوں اور میں زندہ ہوں، جنہوں نے پہلے پیباڈی ایوارڈ جیتا تھا، اس اسٹوری میں بيسان عودہ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے غزہ میں بمباری کے سبب درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

امریکی جریدے ورائٹی کے مطابق اسرائیلی حملوں پر ای پورٹنگ نے ایمیز میں متعدد ایوارڈز جیتے ، جن میں شاندار بریکنگ نیوز کوریج بھی شامل ہے جو سی این این کوبھیجی گئی تھی۔

اے بی سی نیوز لائیو نے اسرائیلی لیڈر اسپیکس آؤٹ کی کوریج کے لیے شاندار لائیو انٹرویو کا ایوارڈ جیتا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024