• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am

ارمیلا ماٹونڈکر کا مسلمان شوہر سے 8 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ

شائع September 25, 2024
—۔فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
—۔فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

مقبول بولی وڈ اداکارہ و سیاست دان 50 سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد مسلمان شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر نے ممبئی کی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی، اداکارہ کی جانب سے درخواست دائر کرنے کی تصدیق عدالتی ذرائع نے بھی کیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کس وجہ سے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا، تاہم ذرائع کے مطابق شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ مشترکہ نہیں بلکہ اداکارہ کی اپنی پسند ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر نے کشمیری نژاد مسلمان کاروباری شخص، ماڈل و اداکار محسن اختر میر سے 2016 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

دونوں کے درمیان شادی سے محض 2 سال قبل 2014 میں تعلقات استوار ہوئے تھے، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، اداکارہ شوہر سے 10 سال زائد العمر ہیں۔

شادی سے قبل ہی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، ان کی آخری تیلگو فلم 2014 میں ریلیز ہوئی، تاہم 2018 میں وہ ایک بولی وڈ فلم میں بے وفا بیوٹی نامی آئٹم سانگ میں دکھائی دیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے کم عمری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کیا تھا، ان کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد 2019 سیاست میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے کانگریس سے سیاست شروع کی لیکن بعد ازاں انہوں نے شیو سینا سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی شمولیت اختیار کی۔

ارمیلا ماٹونڈکر کی جانب سے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دیے جانے پر انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ ان کے شوہر نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024