• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am

اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 366 پوائنٹس گر گیا

شائع September 24, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 366 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 366 پوائنٹس یا 0.45 فیصد کم ہو کر 81 ہزار 483 پر آگیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 850 پر بند ہوا تھا۔

ای ایف جی ہرمیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر رضا جعفری نے بتایا کہ مارکیٹ نے سرکاری تیل کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے حالیہ نتائج پر منفی ردعمل دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خودمختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) بھی ان خبروں پر دباؤ میں ہیں کہ حکومت ان کے معاہدوں پر نظرثانی کی خواہاں ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں حکومت نے کہا تھا کہ وہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کر رہی ہے تاکہ بجلی کے ’غیر پائیدار‘ نرخوں کا حل نکالا جائے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔

اویس لغاری نے بتایا تھا کہ پہلے بھی آئی پی پیز پر کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کی ہیں، آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے، ٹاسک فورس نے بجلی کے شعبے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 ستمبر 2024
کارٹون : 22 ستمبر 2024