• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am

پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

شائع September 24, 2024
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) جبکہ راسخ الہی اور زارا الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔

درخواست میں پرویز الہیٰ نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا، عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی 2024 کو لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الہٰی، ان کے بیٹے راسخ الہٰی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 ستمبر 2024
کارٹون : 22 ستمبر 2024