• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 5:58am

سعودی سیاحت کا فروغ، پی آئی اے کا سعودی ٹورازم اتھارٹی کیساتھ معاہدہ

شائع September 24, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور فضائی سفر کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد مشترکہ مارکیٹنگ کے اقدامات، شریک برانڈڈ ٹریول پیکجز اور پائیدار سیاحتی طریقوں کے ذریعے سعودی عرب کو پاکستانی مسافروں کے لیے ایک اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا ہے۔

یہ تعاون سعودی عرب کے وژن 2030 کے وسیع مقاصد کی بھی حمایت کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات نے کہا کہ یہ شراکت داری پی آئی اے کے اپنے مسافروں کو سفر کے بہتر تجربات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ساتھ کام کرنے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر کو اپنے شہریوں کے لیے مزید قابل رسائی اور پرلطف بنانا ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کی آفیشل مارکیٹنگ ایجنسی فنادق ٹریول کے سی ای او محمد سلمان آرائیں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سیاحت کو فروغ دینے میں پی آئی اے کے ساتھ معاہدے پر پرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی سیاح سعودی عرب کے بھرپور ثقافتی اور تاریخی ورثے کو تلاش کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربات سے لطف اندوز ہوں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 ستمبر 2024
کارٹون : 22 ستمبر 2024