• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

مثبت معاشی اشاریے، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا

شائع September 19, 2024
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

مقامی سطح پر مثبت معاشی اشاریے اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے پالیسی ریٹ میں معمول سے بڑی کمی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا دیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کو تقریباً 1500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 1500 پوائنٹس یا 1.82 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 962 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کا قرض منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے اور مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کار کافی پُرجوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کی لہردیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو نے بدھ کو شرح سود میں نصف فیصد کی کمی کی، جو ایک مستقل نرم زری پالیسی کے آغاز کا اشارہ ہے، شرح سود میں یہ کمی غیر معمولی ہے جس کا مقصد قرضے کی قیمتوں میں کمی کرنا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، کے ایس ای- 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار 461 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنے اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کے بعد 13 ستمبر کو صبح 100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد 79 ہزار 912 پر پہنچ گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024