• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 26 افراد ہلاک

شائع September 11, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سینیگال دو روز قبل مغربی افریقا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیوی حکام نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر دیے گئے بیان میں کہا کہ منگل کو مزید 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر 26 ہو گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر مغربی مبور میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 9 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

نیوی حکام کے مطابق ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ کشتی میں سوار بہت سے مسافر اب بھی لاپتا ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ساحل سے روانہ ہونے کے فوراً بعد الٹنے والی کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ سینیگال کا ساحلی علاقہ یورپ جانے والے ہزاروں تارکین وطن کے لیے اہم مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بحرِ اوقیانوس کا راستہ سمندر کی تند و تیز لہروں کی وجہ سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہر سال گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری اکثر غیر محفوظ کشتیاں ہزاروں مسافروں کی موت اور کئی افراد کے لاپتا ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

رواں سال اب تک 22 ہزار سے زیادہ تارکین وطن اسپین کے کینری جزائر پر پہنچ چکے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی تعداد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024