• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہم پاکستان کا ’کپور‘ خاندان ہیں لیکن نیپوٹزم کو پروان نہیں چڑھاتے، مومل شیخ

شائع September 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مومل شیخ نے عجیب منطق پیش کی ہے کہ ان کا خاندان بھارت کے معروف ’کپور‘ خاندان کی طرح ہے لیکن ان کا خاندان نیپوٹزم کو پروان نہیں چڑھاتا۔

مومل شیخ حال ہی میں 365 نیوز کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق نہیں تھا، انہیں اداکارہ بننا ہی نہیں تھا، البتہ انہیں پروڈکشن کا جنون تھا۔

ان کے مطابق انہیں پروڈیوسر و ہدایت کار بننا تھا لیکن والد نے انہیں بتایا کہ پہلے وہ شوبز کے ماحول کو سمجھیں پھر پروڈکشن شروع کریں اور اسی چکر میں وہ اداکارہ بن بیٹھیں۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ والد یا خاندان کے کسی فرد کی حمایت یا سفارش پر شوبز میں نہیں آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے کہا کہ اگر ان کے والد کے خاندان کے ساتھ بہروز سبزواری اور سلیم شیخ کے اہل خانہ کو بھی ملایا جائے تو ایک طرح ان کا خاندان بھارت کے معروف شوبز خاندان ”کپور“ جیسا ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد جاوید شیخ ایسی طبیعت کے شخص ہیں کہ وہ کبھی کسی کام کے لیے ان کی سفارش نہیں کرتے، کسی کو وہ فون کال کرکے ان کی مدد کرنے کا نہیں کہتے۔

اس پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ مذکورہ بات کرنے کا کیا مقصد ہے؟ اس پر مومل شیخ نے کہا کہ جیسے کپور خاندان والے بولتے ہیں کہ وہ ”کپور“ ہیں اور وہ نیپوٹزم کو پروان چڑھاتے ہیں لیکن ایسے ان کا خاندان نہیں کرتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان میں کسی کو بھی بڑوں کے فون کالز پر کام نہیں ملتا۔

مومل شیخ کے مطابق ان کے خاندان کے افراد کپور خاندان کی طرح شوبز والوں سے برتائو نہیں کرتے، انہوں نے شوبز میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔

مومل شیخ ماضی میں بھی متعدد بار کہ چکی ہیں کہ وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد یا خاندان کا کوئی ہاتھ نہیں، انہوں نے اپنی جگہ خود بنائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024