• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

مغربی کنارے، اردن کے درمیان ایلنبی کراسنگ پر 3 اسرائیلی محافظ فائرنگ سے ہلاک

شائع September 8, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کی سرحد پر ایلنبی کراسنگ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ ایلنبی کراسنگ پر سرحدی ٹرمینل چلانے والی اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مرنے والے 3 افراد کراسنگ پر کام کرتے تھے۔

حملہ آور کی شناخت فی الحال نامعلوم ہے، اور اردنی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کراسنگ کے مینیجر ایلکس چن نے بتایا کہ حملہ آور اردنی ڈرائیور تھا، کراسنگ کو اگلی اطلاع تک بند کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور نے سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونے سے قبل ایلنبی ٹرمینل کے تین ملازمین کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ حملہ آور ایک ٹرک میں اردن سے ایلنبی پل کے علاقے کے قریب پہنچا، ٹرک سے باہر نکلا، اور پل پر کام کرنے والی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

آئی ڈی ایف نے بتایا حملے کے نتیجے میں تین اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025