• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

’بیلن ڈی اور‘:21 سال میں پہلی بار کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نامزدگیوں کی فہرست سے باہر

شائع September 5, 2024
ونیسیئس جونئیر کو ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے— فائل فوٹو/ اے ایف پی
ونیسیئس جونئیر کو ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے— فائل فوٹو/ اے ایف پی

فٹبال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی 2003 کے بعد پہلی بار کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ کے لیے نامزدہونے والے 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے جہاں اس اس ایوارڈ کے لیے برازیل کے نوجوان فٹبالر ونشیئس جونیئر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

5 دفعہ ایوارڈ جیتنے والے پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ سال بھی اس ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے اور سعودی کلب کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر اس مرتبہ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

اسی طرح 2023 میں آٹھویں دفعہ اس ایوارڈ کو جیتنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 16 دفعہ ’بیلن ڈی اور‘ کے لیے نامزد ہونے والے لیونل میسی بھی اس سال نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

یورو 2024 کی فاتح ٹیم اسپین کے 6 کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں بارسلونا کے 17 سالہ ونگر لامین یامل کے ساتھ ساتھ نیکو ولیمز، الیجینڈرو گریمالڈو، ڈینی اولمو، روڈری اور ڈینی کارواجل بھی شامل ہیں۔

اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں میں فرانس کے کائلیان ایمباپے اور برازیل کے ونیشیئس جونیئر بھی شامل ہیں جن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے البتہ برازیل کے نوجوان فٹبالر کو اس کے لیے فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح یورو کپ 2024 کی رنر اپ ٹیم انگلینڈ کے بیلنگم کے علاوہ ہیری کین، بکایو ساکا، ڈیکلین رائس، کول پالمر اور فل فوڈن بھی نامزدگیوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

سال 2024 کے بہترین فٹبالر کے نام اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں ہو گا۔

خیال رہے گزشتہ سال لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں 8 ویں دفعہ اس ایوارڈ کو حاصل کیا تھا۔

فٹبال کے سب سے باوقار انفرادی ایوارڈ کے لیے کھلاڑی کا انتخاب فیفا کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ملک کے صحافیوں کی جیوری طرف سے ووٹ دیئے جانے کے بعد کیا جاتا ہے۔

رواں سال برازیل سے تعلق رکھنے والے ونشیئس جونئیر کو ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ایوارڈ جیتنے کے لیے دیگر مضبوط امیدواروں میں جیوڈ بیلنگم، ڈینی کارواجل، ٹونی کروز، اینٹونیو ریوڈ ریگر اور فیڈی والوردی شامل ہیں، فرانسیسی فٹبالر کائلیان ایمباپے کو بھی اس ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

ڈینی کارواجل کے ساتھ اسپین کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے الیجینڈرو گریمالڈو، ڈینی اولمو، روڈری، نیکو ولیمز اور لامین یامل بھی فہرست میں شامل ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے ناروے سے تعلق رکھنے والے اسٹار ایرلنگ ہالینڈ اور انگلینڈ اور بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

بہترین کوچ

سال کے بہترین کوچ کے ایوارڈ کے مضبوط امیدوار چاوی الونسو ہیں جنہوں نے جرمن بنڈس لیگا میں بائر لیور کوسن کو ناقابل شکست رکھتے ہوئے بنڈس لیگا کا ٹائٹل جتوایا تھا اور بائرن میونخ کی 11سالہ حکمرانی کا خاتمہ کردیا تھا۔

ان کے مد مقابل ریال میڈرڈ کے کارلو اینسولوٹی اور اسپین کے لوئس ڈی لا فیونٹے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024