• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

اسلام آباد: بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

شائع September 3, 2024
ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا — فائل فوٹو: اے پی پی
ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا — فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر دو بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔

بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں دونوں بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے میں 10 سالہ گل زرین، 7 سالہ مسمات فرمینا اور 9 سالہ ہاجرہ شامل ہیں۔ تینوں بچے کچرا اٹھانے کا کام کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024