• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

پاک فوج کے کڑے احتسابی نظام میں کسی جانبداری یا استثنیٰ کی گنجائش نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

شائع September 3, 2024
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز کانفرنس میں ہوئی— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز کانفرنس میں ہوئی— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنیٰ کی کوئی گنجائش نہیں اور اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز کانفرنس میں ہوئی جس میں شرکا نے شہدا کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لیے کیے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج عوام کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی خلاف مشکل سے حاصل کی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

فورم نے اس بات پر زور دیا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنیٰ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

شرکا نے مزید کہا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لیے لازم ہے اور کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر اور اسکروٹنی سے مستثنیٰ نہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں، شرپسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024