• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

نیب کی پلی بارگین کے ذریعے ملزمان سے 7 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد کی واپسی

شائع August 30, 2024
مالی غبن سے متعلق قومی احتساب بیورو نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں — فائل فوٹو
مالی غبن سے متعلق قومی احتساب بیورو نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں — فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری سے جولائی 2024 کے دوران پلی بارگین کے ذریعے مالیاتی اداروں اور متاثرین کو مجموعی طور پر 7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 35 روپے کی خطیر رقوم واپس جمع کرائی ہے۔

نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیورو کی طرف سے مالی بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اسی طرح مالی غبن سے متعلق قومی احتساب بیورو نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جنوری سے جولائی 2024 کے محدود عرصے میں قومی احتساب بیورو نے مختلف تحقیقات کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اور پلی بارگین کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے مختلف محکموں، مالیاتی اداروں اور متاثرین کو مجموعی طور پر 7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 35 روپے کی خطیر رقوم واپس جمع کرائی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر جمع کرائی گئی اس رقم میں سے 2 ارب 13 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 48 روپے وفاقی حکومت، 25 کروڑ 98 لاکھ 51 ہزار 92 روپے صوبہ سندھ، 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے صوبہ پنجاب، ایک کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار 572 روپے صوبہ خیبر پختونخوا، 5 لاکھ روپے صوبہ بلوچستان جبکہ 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے مختلف محکمہ جات و مالیاتی اداروں میں جمع کرائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عوام الناس سے ہونے والے فراڈ اور دھوکہ دہی کے 34 مقدمات کے 21 ہزار 760 متاثرین کو 4 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ 68 ہزار 447 روپے واپس دلائے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024