• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

پرویز الہٰی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

شائع August 30, 2024
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہی اور زارا الہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شمس محمود مرزا درخواستوں پر سماعت کی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ موجودہ درخواست میں وہی استدعا کی گئی ہے، جو اس سے پہلے دائر درخواست میں کی گئی تھی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں، عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی 2024 کو لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الہٰی، ان کے بیٹے راسخ الہٰی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024