• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:46pm

کولکتہ ریپ قتل کیس: طلبہ کے احتجاج پر پولیس کا آنسو گیس کا استعمال

شائع August 27, 2024
—فوٹو: آن لائن
—فوٹو: آن لائن

کولکتہ میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد طلبہ سمیت ہزاروں مظاہرین کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف ہزاروں طلبہ سمیت مظاہرین نے مشرقی شہر کولکتہ میں مارچ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کی سربراہی میں مظاہرین نے لوہے کی خاردار تاروں کو توڑتے ہوئے مغربی بنگال اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا، جس پر پولیس نے مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاٹھی چارج کرکے طلبہ کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

9 اگست کو 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا، اس احتجاج کو 2012 دارالحکومت نئی دلی میں چلتی بس میں گینگ ریپ کا شکار 23 سالہ طالبہ کے لیے احتجاج جیسا ہی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مظاہرین کا موقف ہے کہ سخت قوانین کے باوجود خواتین کو ریپ، جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کیس میں پیشرفت کے دوران پولیس رضاکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس سے فیڈرل پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

کولکتہ کے سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد سے جونیئر ڈاکٹرز نے ملک بھر میں ایمرجنسی کے علاوہ کام کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ ٹرینی ڈاکٹر کی فیملی کو انصاف ملنے اور ہسپتالوں میں خواتین کی حفاظت یقینی بنانے تک احتجاج جاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہسپتالوں میں حفاظتی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز سے ڈیوٹیوں پر واپس لوٹنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، تاہم مغربی بنگال میں کچھ مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے کے پیش نظر کولکتہ اور مضافاتی شہر ہورا میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی ریاستی حکمران جماعت ترینامول کانگریس پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان پر غیر قانونی عمل میں ملوث کا الزام لگا دیا ہے، جو کہ ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعت ہے۔

طلبہ مظاہرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ریاستی رہنما سوویندو ادھیکاری نے رپورٹر کو بتایا کہ ممتا بینرجی کی انتظامیہ ریپ اور قتل کے کیس کو دبانا چاہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024