• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm

پی ٹی وی میں جامع اصلاحات کے لیے کم ریٹنگ کے حامل 25 پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

شائع August 25, 2024
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی ویب سائٹ

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن میں جامع اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے کم ریٹنگ کے حامل 25 پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں جامع اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں کم ریٹنگ کے حامل 25 پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

25 پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور پروفیشنلزم اور تعمیری تنقید کے فروغ کے لیے نئی پالیسی کے تحت نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے پی ٹی وی سے سفارشی کلچر، نااہلی اور فیک نیوز کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد پیشہ ورانہ رویوں اور تعمیری تنقید کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاک شوزکی ریٹنگ کے حوالے سے خدشات دور کیے جائیں گے اور اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ تعمیری تنقید کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پی ٹی وی کے شوز اور پروگراموں کو منافع بخش بنانا ہے. عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیاب کوریج کی گئی اور اس سے پی ٹی وی کو تاریخی منافع ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025